23 جنوری 2012 - 20:30

صہیونی ریاست کے جنگي طیاروں نے دوبارہ غزہ پر بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی طیاروں نے غزہ کے چار رہائشی علاقوں پربمباری کی ہے جن میں کئي افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق صہیونی طیاروں نے غزہ کے شمال مغرب میں السودانیہ اور شمال میں بیت لاھیا نیز جنوب میں خان یونس علاقوں پر بمباری کی۔

 خان یونس میں صہیونی طیاروں نے ایک تعلیمی مرکز کو نشانہ بنایا۔

ادھر صہیونی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کے طیاروں نے غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں ایک دھات کے کارخانے اور تین سرنگوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ غزہ پر صہیونی ریاست کے حملوں میں زخمی ہونےوالا بیالیس سالہ شخص شہید ہوگيا ہے۔ ........

/169